ڈھاکہ:بنگلہ دیش کے خلاف پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ کل19نومبر بروز جمعہ کو کھیلا جائے گا جس کے لیے پاکستان کی 12 رکنی ٹیم کا اعلان کردیا گیا۔
بنگلہ دیش کے خلاف 19 نومبر کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ کے لیے پاکستان کی 12 رکنی ٹیم کا اعلان کردیاگیا ہے، قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے پریس کانفرنس میں 12 رکنی ٹیم کا اعلان کیا، جس میں بابر اعظم، محمد رضوان، حیدر علی، فخرزمان، شعیب ملک، خوش دل شاہ، محمد نواز، شاداب خان، محمد وسیم، حارث رئوف ، شاہین شاہ آفریدی اورحسن علی شامل ہیں۔
بابراعظم کا کہنا ہے کہ ورلڈکپ کےمومنٹیم کو جاری رکھ کر سیریزاپنے نام کرنا چاہتے ہیں، اس سیریز کے بعد ویسٹ انڈیز کےخلاف میچز بھی ہیں، ہم کوشش کریں گے کہ بنچ پر موجود لڑکوں کو بھی ٹرائی کریں، اس مرحلے پر کسی بھی ٹیم کو آسان نہیں لینا چاہتے۔