ممبئی:پاک و ہند کی مشہوراداکارہ و گلوکارہ سلمیٰ آغا کو گزشتہ روز 2 موٹرسائیکل سوار ڈاکووں نے لوٹ لیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ نے ممبئی پولیس کو بتایا کہ وہ ممبئی کے مضافاتی علاقے ورسووا میں کیمسٹ کی دکان تک رکشے میں سفر کررہی تھیں کہ 2 موٹر سائیکل سوارافراد نے ان کا بیگ چھین لیا،اس علاقے میں چھینا جھپٹی کی وارداتیں پہلے بھی ہوتی رہی ہیں۔
بیگ میں 2 موبائل فونز،نقدی،چابیاں اوردیگر قیمتی اشیا موجود تھیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی پولیس نے اداکارہ کی درخواست پرایف آئی آر درج کرلی۔