بلدیاتی انتخابات کے انعقاد میں رکاوٹوں کو دو رکیا جا سکے گا۔فائل فوٹو
بلدیاتی انتخابات کے انعقاد میں رکاوٹوں کو دو رکیا جا سکے گا۔فائل فوٹو

سندھ اسمبلی میں ٹی ٹی پی سے مذاکرات کیخلاف قرارداد منظور

کراچی:سندھ اسمبلی نے لیمانی سیکریٹری برائے صحت سراج قاسم سومرو کی تحریک طالبان پاکستان سے مذاکرات سے متعلق قرارداد کثرت رائے سے منظورکرلی  ۔

محرک کا کہنا تھا کہ ٹی ٹی پی سے یہ مذاکرات قوم کو اعتماد میں لیے بغیراورکسی مشاورت کے بغیر کیے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک آرگنائزیشن کی جانب سے ہمارے سپاہیوں اور سیاسی لوگوں کو قتل کیا گیا۔ جب تک آپ اس پالیسی کو ڈسکس نہیں کریں گے ان سے مذاکرات مناسب نہیں کیونکہ ماضی میں ہر پاکستانی کو نقصان برداشت کرنا پڑا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جب ہم ان کے ساتھ بات کریں تو پہلے اسمبلی میں بات ہونی چاہیے۔میں چاہتا ہوں کہ سندھ اسمبلی سے یہ بات آگے جائے ۔ہم چاہتے ہیں کہ اسمبلی میں بیٹھ کر بات ہو بعدازاں ایوان نے قرارداد کو کثرت رائے سے منظور کرلیا۔

سندھ اسمبلی میں قرار داد پیش کرنے کے دوران اپوزیشن لیڈر حلیم عادل اور تحریک انصاف کی جانب سے شور شرابہ کیا گیا۔تاہم شور شرابے کے باوجود کالعدم ٹی ٹی پی سے مذاکرات کے خلاف قرار داد منظور کر لی گئی، جبکہ اپوزیشن کی قرار داد پیش نہ ہو سکی۔