نئی دہلی:بھارت کے سابق کرکٹراورکانگریس پنجاب کے صدر نوجوت سنگھ سدھو کی جانب سے پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کو بڑا بھائی کہنے پر سابق بھارتی کرکٹراور بی جے پی کے وزیر گوتم گمبھیرنے سدھو کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔
گوتم گمبھیر نے ٹوئٹر پر اپنا پیغام جاری کیا اور کہا کہ اپنے بیٹے یا بیٹی کو سرحد پر بھیجیں اور پھراُس ریاست کے سربراہ (عمران خان) کو اپنا بڑا بھائی کہیں۔
بی جے پی سے تعلق رکھنے والے سابق کرکٹر گوتم گمبھیر نے سدھو کے بیان کو ناگوار بھی قرار دیا۔ سدھو نے پاکستانی حکام کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کے توسط سے اس شاندار استقبال پر بات کا جواب دیتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کو بڑا بھائی کہا تھا۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز نوجوت سنگھ سدھو کرتار پور راہداری سے پاکستان میں گوردوارا دربار صاحب پہنچے تھے جہاں ان کا شاندار استقبال کیا گیا تھا۔