جنید کا ولیمہ رواں برس دسمبر کی 17 تاریخ کو ہوگا۔فائل فوٹو
جنید کا ولیمہ رواں برس دسمبر کی 17 تاریخ کو ہوگا۔فائل فوٹو

جنید صفدرکا ولیمہ17دسمبرکو ہو گا

لاہور:مسلم لیگ نون کی نائب صدرمریم نوازکے صاحبزادے جنید صفدرکا  ولیمہ17 دسمبرکو ہو گا۔

اسلام آباد کی احتساب عدالت میں آج مریم نوازکے کیس کی سماعت کے دوران جنید صفدرکے ولیمے سے متعلق بات ہوئی ، مریم نواز کے وکیل اعظم نذیر تارڑ نے احتساب عدالت کے جج سے کہا کہ آئندہ سماعت کی 17 دسمبرکے علاوہ کوئی اور تاریخ رکھ لیں تو بہتر ہے کیونکہ اس تاریخ کو مریم نوازکے بیٹے کا ولیمہ ہے۔

اس سے قبل سوشل میڈیا پر خبریں بھی زیرِ گردش تھیں جس میں بتایا گیا تھا کہ جنید کا ولیمہ رواں برس دسمبر کی 17 تاریخ کو ہوگا۔خیال رہے کہ جنید صفدراورعائشہ سیف کا نکاح 22 اگست کو لندن میں ہوا تھا اور سوشل میڈیا پر اِن کے نکاح کی تصاویر اور ویڈیوز خوب وائرل ہوئی تھیں۔