اسلام آباد:ملک بھر میں کورونا وائرس سے مزید 7 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ کورونا متاثرین کی تعداد 12 لاکھ 83 ہزار475 ہو گئی ۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن(این سی او سی) کے جاری کردہ اعداد و شمارکے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 252 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ۔ سندھ کورونا سے متاثر ہونے والا سب سے بڑا صوبہ ہے ، چار لاکھ 74 ہزار 818 افراد متاثر ہوئے ، پنجاب میں چار لاکھ 42 ہزار804 ، بلوچستان میں 33 ہزار 467 ، گلگت بلتستان میں 10 ہزار411 ریاست آزاد جموں و کشمیر میں 34 ہزار 540 جبکہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ایک لاکھ 7 ہزار580 افراد کورونا سے متاثر ہو چکے ہیں ۔
پنجاب کورونا وائرس سے اموات کے لحاظ سے سب سے بڑا صوبہ ہے جہاں اب تک 13 ہزار10 افراد مہلک وائرس کی بھینٹ چڑھ چکے ہیں ، سندھ میں 7 ہزار 619 ، کے پی میں پانچ ہزار 829 ، بلوچستان میں 359 ، گلگت بلتستان میں 186، ریاست آزاد جموں و کشمیر میں 742 جبکہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 952 افراد جاں بحق ہوئے ۔