عمرہ زائرین کیلیے 50 سال کی عمر کی حد ختم کردی گئی

November 28, 2021 · |, بام دنیا
مسجد الحرام میں آنے والوں کو ماسک کی پابندی بھی کرنا ہوگی۔فائل فوٹو

رایاض:سعودی عرب سے دنیا بھرکے مسلمانوں کیلیے خوشی کی خبر آگئی، عمرہ زائرین کیلیے 50 سال کی عمر کی حد ختم کردی گئی۔

سعودی عرب کے وزارتِ حج و عمرہ نے دنیا بھر کے اٹھارہ سال سے زائد عمرکے تمام افراد کو عمرے کی اجازت دیدی، عام شہری نماز کے اوقات کے علاوہ مسجد الحرام کی پہلی اور دوسری منزل پر طواف کعبہ بھی کر سکیں گے۔

زائرین کیلیے کورونا ویکسین کی دونوں خوراکیں لگوانا لازمی قراردیا گیا ہے، مسجد الحرام میں آنے والوں کو ماسک کی پابندی بھی کرنا ہوگی۔