قومی ٹیم 6جولائی کو سیریز کیلیے سری لنکا جا ئے گی۔فائل فوٹو
قومی ٹیم 6جولائی کو سیریز کیلیے سری لنکا جا ئے گی۔فائل فوٹو

چٹاگانگ ٹیسٹ۔ بنگلہ دیش کے4وکٹوں کے نقصان پر39رنز

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان چٹاگانگ ٹیسٹ میں تیسرے دن کے کھیل کے اختتام پر بنگلہ دیش نے پاکستان کے خلاف4وکٹوں کے نقصان پر39رنز بنا لیے اس طرح اسے 83 رنز کی برتری حاصل ہو گئی اوراس کی 6 وکٹیں ابھی باقی ہیں۔

ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن پاکستان کی پوری ٹیم 286 رنز بنا کرآؤٹ ہوگئی، پاکستان کی جانب سے عابد علی نے شاندار سینچری اسکورکی۔

تیسرے دن جب بنگلہ دیش نے اپنی دوسری اننگ کا آغاز کیا تو ٹیم ابتدا ہی میں مشکلات کا شکار ہوگئی، ٹیسٹ میں میزبان ٹیم کو دوسری اننگ میں بیٹنگ شروع کرنے سے قبل ہی 44 رنزکی برتری حاصل ہوئی تاہم اس کے اوپنرزٹیم کو ایک بار پھر اچھا آغاز نہ فراہم کر سکے۔

میزبان ٹیم کو دوسری اننگ میں اپنی پہلی اور دوسری وکٹ کا نقصان 14 کے اسکور پر ہوا جب شادمان اسلام 1 اور نجم الحسن شانتو بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔

15 کے اسکور مومن الحق بھی صفر پر پویلین چلتے بنے، 18 رنز بنانے والے سیف حسن 25 کے مجموعی اسکورپرآؤٹ ہوئے ان کی وکٹ بھی شاہین شاہ کے حصے میں آئی ، پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ نے 3اور حسن علی نے 1وکٹ حاصل کی ہے۔

تیسرے دن کا کھیل جب ختم ہوا تو میزبان ٹیم نے 4 وکٹ کے نقصان پر 39 رنز بنا لیے تھے اور اس کی پاکستان کے خلاف مجموعی برتری 83 رنز کی ہوچکی ہے،کل کھیل کا چوتھا روز ہوگا۔