گزشتہ سال بھی آتشزدگی کے بعد جھگیوں کے رہائشیوں کو امداد ملی تھی۔فائل فوٹو
گزشتہ سال بھی آتشزدگی کے بعد جھگیوں کے رہائشیوں کو امداد ملی تھی۔فائل فوٹو

تین ہٹی میں جھگیوں میں لگنے والی آگ کا قضیہ حل۔ملزم گرفتار

کراچی پولیس نے تین ہٹی جھگیوں میں لگنے والی آگ کی گتھی سلجھا لی،گرفتار ملزم نے امداد کیلیے جان بوجھ کر آگ لگانے کا اعتراف کرلیا۔

کراچی پولیس نے تین ہٹی جھگیوں میں لگنے والی  پراسرارآگ کے واقعات میں سے ایک کی گتھی سلجھانے کا دعویٰ کر دیا، پولیس کے مطابق 20 نومبر کو تین ہٹی میں جھگیوں میں آگ ملزمان نے امداد کیلیے لگائی، پولیس نے ایک ملزم کو گرفتارکرلیا جبکہ ملزم کے 3 ساتھی فرار ہیں ،جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔

پولیس کے مطابق ملزم نے اعتراف کیا کہ امداد حاصل کرنےکے لیے جھگیاں جلائی تھیں،واقعے کا مقدمہ سپر مارکیٹ تھانہ میں درج کرلیا گیا ہے ۔واضح رہے کہ گزشتہ سال بھی آتشزدگی کے بعد جھگیوں کے رہائشیوں کو امداد ملی تھی۔