مقامی افراد کے ایک گروپ نے گودام کو چرچ میں منتقل کرنے کی مخالفت کی تھی۔فائل فوٹو
مقامی افراد کے ایک گروپ نے گودام کو چرچ میں منتقل کرنے کی مخالفت کی تھی۔فائل فوٹو

مشتعل ہجوم کا چرچ پر حملہ۔توڑ پھوڑ۔ایک شخص زخمی

نئی دہلی: بھارت میں مشتعل ہجوم نے چرچ پر حملہ کرکے توڑ پھوڑ اور ہنگامہ آرائی کی جس کے نتیجے میں نہ صرف چرچ کی عمارت کو نقصان پہنچا بلکہ ایک شخص زخمی بھی ہوگیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مٹیالہ روڈ پرعارضی طور پرقائم کیے گئے چرچ پر مشتعل افراد نے اُس وقت حملہ کردیا جب وہاں پہلی بار دعائیہ تقریب کی جا رہی تھی۔مشتعل ہجوم اور چرچ میں عبادت کے لیے آنے والوں کے درمیان تکرار لڑائی جھگڑے تک جا پہنچی، چرچ میں توڑ پھوڑکی گئی،ایک شخص زخمی ہوگیا۔

عبادت کیلیے آنے والوں کا کہنا تھا کہ یہ عارضی عبادت گاہ ہے جب کہ مشتعل ہجوم نے کہا کہ چرچ کو بعد میں مستقل طورپر تعمیرکردیا جائے گا جس کے بعد یہ مسئلہ پولیس تک پہنچا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقامی افراد کے ایک گروپ نے گودام کو چرچ میں منتقل کرنے کی مخالفت کرتے ہوئے عبادت کے لیے آنے والوں کو روکا جس پر جھگڑا ہوگیا۔پولیس نے چرچ میں عبادت کے لیے آنے والوں پر کورونا پابندیوں کی خلاف ورزی پر مقدمہ درج کرلیا جب کہ دوسرے گروپ پر چرچ پر حملے اور تھوڑ پھوڑ کا مقدمہ درج کیا گیا۔