رانا ثناء اللہ کے داماد قتل کیس میں بری

فیصل آباد:آصف بٹ قتل کیس میں رانا ثناء اللہ کے داماد شہریار کو جرم ثابت نہ ہونے پر بری کر دیا گیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق نصیراحمد عرف آصف بٹ قتل کیس کی سماعت ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں ہوئی ،عدالت نے جرم ثابت نہ  ہونے پر رانا ثناء اللہ کے داماد  شہریار کو بری کر دیا ۔

ملزمان پرنصیرعرف اصف بٹ کے قتل کرنے کا الزام تھا ، ملزمان کے خلاف تھانہ سمن آباد میں سال 2016 میں مقدمہ درج ہوا تھا۔