نئی دہلی:جنرل بپن راوت کی ہلاکت کو بھارتی افواج کے دو بڑوں میں اختلافات کا شاخسانہ قرار دیا جا رہا ہے،ایئر چیف سمیت بھارت کے اعلی فوجی افسران جنرل بپن راوت کے خلاف تھے۔
رواں برس جولائی میں جنرل بپن راوت نے گلوبل کائونٹر ٹیررازم کونسل کے زیر اہتمام ایک تقریب سے خطاب میں کہاتھا کہ ایئر فورس کی ضرورت اس لیے ہے کہ کہ وہ بری فوج کو سپورٹ کرے اور یہ نہیں بھولنا چاہیے کہ ایر فورس مسلح افواخ کا ایک سپورٹننگ آرم رہے گا۔
اس کے جواب میں بھارتی ائیر چیف مارشل راکیش کمار نے سخت ردعمل میں کہاتھا کہ کہ فضائیہ کا کام صرف اعانت کرنا نہیں بلکہ فضائی طاقت جنگ کا ایک اہم حصہ ہے۔
بھارتی میٖڈیا رپورٹس کے مطابق ایم آئی 17ملٹری ہیلی کاپٹرحادثے نے چند سوالات اٹھا دیے ہیں، ایم آئی 17ملٹری ہیلی کاپٹر کے سابق پائلٹ امیتابھ رنجن نے حادثے کی بڑی وجہ موسم کی خرابی کو قرار دیا ہے۔
انہوں نے مزید کہاکہ ہیلی کاپٹر جس علاقے میں حادثے کا شکار ہوا وہ پہاڑی علاقہ ہے جہاں اکثر موسم خراب رہتا ہے،پائلٹ نے یہ بھی بتایاکہ ہیلی کاپٹر حادثے کی دوسری وجہ تیکنیکی خرابی ہو سکتی ہے۔