کراچی:ویسٹ انڈیز اور پاکستان کے درمیان دوسرا ٹی 20 میچ آج کھیلا جائے گا، پہلے ٹی 20 میچ گرین شرٹس نے مہمان وِنڈیز کو63 رنز سے ہرا کر تین ٹی 20 میچز کی سیریز میں ایک صفرکی برتری حاصل کرلی۔
نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں آج زورکا جوڑ پرے گا، دوسرے ٹی 20میں پاکستان اور ویسٹ انڈیز آمنے سامنے ہوں گے۔ پہلے میچ میں شاہینوں نے اونچی پرواز کی، مہمان ٹیم کو63 رنز کی شکست کا سامنا کرنا پڑا، قومی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے چھ وکٹ کے نقصان پر200 رنز بنائے، اوپنر محمد رضوان نے78 رنزکی شاندار اننگز کھیلی۔
حیدر علی نے بھی مہمان بولرز پر بھرپورلاٹھی چارج کیا،6 چوکوں ،4 چھکوں کی مدد انتالیس گیندوں پر اڑسٹھ رنز بنا کر میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔201 رنز کے پہاڑ جیسے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے مہمان کیربینز19 اوور میں137 رنز پر ڈھیر ہوگئے، محمد وسیم نے چار شکار کیے ،شاداب خان نے تین مہرے کھسکائے۔
تین ٹی 20 میچز کی سیریز میں قومی ٹیم کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔