اسلام آباد:پاکستان ریفائنری لمیٹڈ کا آپریشن بند کردیا گیا ہے جس کے حوالے سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو بھی مطلع کردیا گیا ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان ریفائنری کی صلاحیت 75 لاکھ لیٹرز یومیہ ہے ۔ ریفائنری نے اپنے خط میں کہا ہے کہ بجلی گھروں نے فرنس آئل کی خریداری روک دی ہے جس کے باعث آئل سٹوریج بھر چکے ہیں۔ آپریشنل اورقلت کے سبب پاکستان ریفائنری کو عارضی طورپربند کیا جا رہا ہے۔
خط میں مزید کہا گیا ہے کہ حالات موافق ہونے تک پاکستان ریفائنری لمیٹڈ کو بند رکھا جائے گا۔ انڈسٹری ذرائع کا کہنا ہے کہ فرنس آئل کی خریداری بند ہونے کی وجہ سے ریفائنری مزید چلائی جاتی تو بہت سا تیل ضائع کرنا پڑتا۔