غیرملکی میڈیا کے مطابق شمالی کوریا کے آنجہانی رہنما کم جونگ ال کے انتقال کو10 سال مکمل ہونے پرشمالی کوریا کی حکومت نے 11 روزکے سوگ کااعلان کیا۔
سوگ کے دوران عوام کے ہنسنے، شاپنگ کرنے اورالکوحل پینے پرپابندی عائد کردی گئی ہے۔خوشی کی تقریبات منعقد کرنے پربھی پابندی ہوگی۔ان احکامات کی خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف کارروائی ہوگی۔
کم جونگ ال کا انتقال 2011 میں ہوا تھا جس کے بعد ان کے چھوٹے بیٹے کم جونگ ان نے حکمرانی سنبھالی اوروہ تاحال شمالی کوریا کے رہنما ہیں۔