فائل فوٹو
فائل فوٹو

ایشین ہاکی چیمپنز ٹرافی۔ بھارت نے پاکستان کو1-3سے ہرا دیا

ڈھاکا: ایشین ہاکی چیمپنز ٹرافی کے اہم میچ میں روایتی حریف بھارت نے پاکستان کو1-3سے ہرا دیا۔

تفصیلات کے مطابق بھارت کے آکاش دیپ سنگھ نے پاکستان کے خلاف ہاکی میچ میں پہلا گول کیا تاہم اس کے بعد پاکستان نے بھارت کے خلاف گول کرتے ہوئے اسکور برابر کر دیا ، پاکستان کی طرف سے رانا وحید کے پاس پر جاوید منظورنے گول کیا اس کے بعد بھارت ہرمن پریت سنگھ نے دو گول کرکے میچ میں کامیابی سمیٹ لی ۔

اس سے قبل پاکستان اور جاپان کا میچ ایک ایک گول سے برابر رہا تھا،بھارت اپنے گروپ میں ایک میچ برابراور دو میچ جیت کر سرفہرست ہے۔