اوپن مارکیٹ میں ڈالر182 روپے ہوگیا

کراچی:انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر مہنگا ہونے کے بعد بلند ترین سطح پر بند ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبارکے اختتام پر ڈالر 6 پیسے مہنگا ہونے کے بعد بلند ترین سطح 178.04 روپے پر بند ہو گیا ہے، یکم جولائی سے اب تک ڈالرکی قیمت میں 13 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے ۔ڈالرکی قیمت میں اضافے سے یبرونی قرضوں میں 2550 ارب روپے کا اضافہ ہو گیاہے۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالرکی قیمت میں ایک روپیہ اضافہ ہواہے جس کے بعد ڈالر182 روپے پر فروخت ہو رہاہے ۔