نثار درانی سندھ حکومت کے لا کالج حیدرآباد کے پرنسپل ہیں۔فائل فوٹو
نثار درانی سندھ حکومت کے لا کالج حیدرآباد کے پرنسپل ہیں۔فائل فوٹو

صوبائی وزیر پر12 پولنگ اسٹیشنوں پر حملے کا الزام ۔الیکشن ملتوی

پشاور: بنوں کی تحصیل بکا خیل میں امن وامان کی خراب  صورتحال کا الزام صوبائی وزیر شاہ محمد خان پرعائد کیا گیا، الیکشن کمیشن کو دی گئی درخواست میں کہا گیا کہ شاہ محمد خان نے اپنے بھائی ، بیٹے اور مسلح افراد کیساتھ  12 پولنگ اسٹیشنوں پر حملہ کیا ، پولنگ عملے کو دھمکیاں دیں اور ہراساں کیا  جبکہ  پولنگ کا مواد چھین لیا گیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق بکا خیل سے امیدوار مامور خان نے الیکشن کمیشن کو درخواست جمع کرائی جس میں کہا گیا کہ  صوبائی و زیر ٹرانسپورٹ شاہ محمد خان نے اپنے بھائی ، بیٹے اور دیگر مسلح افراد کیساتھ پولنگ اسٹیشنوں پر دھاوا بولا اور پولنگ کا مواد چھینا گیا۔ بکا خیل میں خراب امن و امان کی صورتحال کے باعث الیکشن ملتوی کر دیا گیا ،بکاخیل پولنگ کیلیے نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

ادھر تحصیل شاہ عالم میں خواتین کے پولنگ اسٹیشنوں پر مردوں کے داخلے کے باعث این سی 43  خواتین پولنگ اسٹیشن پر پولنگ کا عمل بند کر دیا گیا

نجی ٹی وی کے مطابق ایک پارٹی کے کارکن خواتین پولنگ اسٹیشن میں داخ ہو رہے تھے کہ دوسری جماعت کے کارکنوں نے روک دیا۔حالات کشیدہ ہونے پر پولنگ کا عمل بند کردیا گیا۔