متعلقہ بیلٹ پیپرزنہ ہونے پر پولنگ اسٹاف بیلٹ پیپرز سمیت آر او آفس پہنچ گیا ۔فائل فوٹو
 متعلقہ بیلٹ پیپرزنہ ہونے پر پولنگ اسٹاف بیلٹ پیپرز سمیت آر او آفس پہنچ گیا ۔فائل فوٹو

خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات۔ عجیب و غریب صورتحال

خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات صبح سویرے سے ہی عجیب و غریب صورتحال کا شکار ہیں،جہاں ایک اور معاملہ سامنے آیا ہے ، تحصیل چمکنی نیبر ہڈ کونسل 45 کے پولنگ اسٹیشن میں بیلٹ پیپرز نیبر ہڈ کونسل 44 کے نکل آئے ۔

نجی ٹی وی کے مطابق متعلقہ بیلٹ پیپرزنہ ہونے پر پولنگ اسٹاف بیلٹ پیپرز سمیت آر او آفس پہنچ گیا ،  تمام جماعتوں کےکارکنان بھی آراو کے دفتر پہنچ گئے اوراپنا احتجاج ریکارڈ کرایا ۔

نجی ٹی وی کے مطابق پولنگ افسرکا کہنا ہے کہ معاملے پرالیکشن کمیشن سے رابطہ کیا ،تاحال کوئی جواب نہیں دے رہا ۔ ادھرعوامی نیشنل پارٹی کے امیدوارکا کہنا ہے کہ پولنگ کے عمل میں انتہائی تاخیر ہو چکی ہے ، لہذا اب اس الیکشن کو ملتوی کر دیا جائے ۔