پی ٹی آئی کا مقابلہ پی ٹی آئی کے اُمیدوار سے ہی تھا۔شبلی فراز

شکست کی وجہ بھی یہی رہی، کچھ عوام کو مہنگائی کے حوالے سے شکایات بھی تھیں۔میڈیا سے گفتگو

               
December 20, 2021 · |, اہم خبریں, قومی
بلدیاتی انتخابات میں پی ٹی آئی کی پرفارمنس بری نہیں رہی۔فائل فوٹو

بلدیاتی انتخابات میں پی ٹی آئی کی پرفارمنس بری نہیں رہی۔فائل فوٹو

پشاور:وزیر سائنس و ٹیکنا لوجی شبلی فراز نے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات میں پی ٹی آئی کی پرفارمنس بری نہیں رہی، بہت سے حلقوں میں پی ٹی آئی کا مقابلہ پی ٹی آئی کے اُمیدوار سے ہی تھا، شکست کی وجہ بھی یہی رہی، کچھ عوام کو مہنگائی کے حوالے سے شکایات بھی تھیں۔

وفاقی وزیر شبلی فراز نے پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انتخابات کے پرامن انعقاد پر خوشی ہے، اپوزیشن کے پاس مستقبل کے لیے کوئی متبادل پلان نہیں، موجودہ الیکشن سے بہت کچھ سیکھا ہے، آنے والے انتخابات کے لیے تیاری کریں گے، الیکشن کے دوران 5 افراد جان کی بازی ہار گئے، مجھ پر حملہ ہوا، جو نہیں ہونا چاہیے تھا۔