پشاور:سینیٹ کی جنرل نشست پرضمنی انتخاب کیلیے پولنگ جاری ہے اب تک80ووٹ کاسٹ کیے جا چکے ہیں، مشیر خزانہ شوکت ترین پی ٹی آئی کے مضبوط ترین امیدوار ہیں پولنگ کا عمل4 بجے تک جاری رہے گا۔
خیبرپختونخوا سے سینیٹ کی جنرل نشست پرضمنی انتخاب کیلیے پولنگ صبج نو شروع ہوئی جو سہ پہر چار بجے تک جاری رہے گی۔
سینیٹ الیکشن میں 4 امیدوار مدمقابل ہیں اور مشیر خزانہ شوکت ترین پی ٹی آئی کے مضبوط ترین امیدوار ہیں۔اے این پی کے امیدوار شوکت امیرزادہ، پیپلز پارٹی محمد سعید اور جے یوآئی ف کے امیدوار ظاہرشاہ ہیں۔
مشیر سمندر پار پاکستانی ایوب آفریدی کے استعفی کے باعث سینیٹ کی جنرل نشست خالی ہوئی تھی۔ پولنگ اسٹیشن خیبرپختونخوا اسمبلی کے اندر پرانے ہال میں قائم کیا گیا ہے۔
صوبائی الیکشن کمشنر شریف اللہ پریذ ائیڈنگ آفیسر کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔ انتخاب کے لئے صوبائی اسمبلی اراکین پر مشتمل الیکٹورل کالج کی تعداد 145ہے۔ سینیٹر منتخب ہونے کے لیے امیدوارکو 145 اراکین میں سے پچاس فیصد سے زیادہ ووٹ درکار ہوں گے۔