فتنے سے نمٹنا وفاق کی ذمے داری ہے  جو انہیں پوری کرنی چاہیے۔فائل فوٹو
فتنے سے نمٹنا وفاق کی ذمے داری ہے  جو انہیں پوری کرنی چاہیے۔فائل فوٹو

 خیبرپختونخوا سے تبدیلی کا جنازہ اٹھ گیا،تدفین پنجاب میں کریں گے۔عظمیٰ بخاری

لاہور:مسلم لیگ ن کی رہنما عظمیٰ بخاری نے  وزیر اعظم عمران خان کیلیے پیغام میں کہا کہ "وزیر اعظم صاحب اب اپ نے گھبرانا نہیں ،ہم آپ کی تبدیلی کا بہت اچھا جواب دیں گے ۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ  خیبرپختونخوا سے تبدیلی کا جنازہ اٹھ گیا اس کی تدفین پنجاب میں کریں گے ، یہ لوگ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کرانے کو تیار نہیں جو کچھ ضمنی انتخابات میں ہوا، پھرخیبرپختونخوا کے بلدیاتی الیکشن میں ہوا اسے دیکھ کر یہ لوگ اپنی قبر کھودنے کو تیار نہیں ہو رہے، ان کے ایم این ایزاورایم پی ایز ہاتھ ہاؤں جوڑ کرکہہ رہے ہیں کہ الیکشن نہ کرائیں ۔

ظمیٰ بخاری نے کہا کہ افسوس ہوتا ہے اس حکومت میں جو شخص جتنا بد زبان ہے اسے اتنا بڑا عہدہ دیا گیا ہے ، میں شہباز گل کا نام لینا گوارا نہیں کرتی ،انہوں نے جنید صفدرکی شادی کے دوران گھٹیا ترین زبان استعمال کی ، شہبازگل صاحب ہیں کون ،کیا تعارف ہے ان کا، یہ کہاں سے آئے ہیں ، کس گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں ۔

عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ آپ خاتون کو تسمے سے باندھنے کی بات کرتے ہیں ، یہ ہے پڑھا لکھا نیا پاکستان ، عمران خان ، اسد عمر، حماد اظہر،ان سب کے پلے میں کارکردگی نہیں مگران کی زبانیں دیکھ لیں،آپ اپنا انجام دیکھ رہے ہیں ، روز دیکھ رہے ہیں مگرآپ کو فکر ہے نہ شرم ہے، آپ کو خیبرپختونخوا میں عوام نےجوتے کے تلے مسل دیا،بار بارایک ہی تماشہ ایک ہی ڈرامہ کہ ہم نے ثبوت اکٹھے کرلیے  ہیں ، جو ثبوت اکٹھے کرلیے ہیں وہ عدالت کیوں نہیں لے کر جاتے.

عظمیٰ بخاری کا مزید کہنا تھا کہ لندن ہائیکورٹ نے آپ کو جوتے کے نیچے رکھا ، لندن ہائیکورٹ نے کہا کہ آپ کے الزامات بے بنیاد ہیں ، شہزاد اکبرکا پیش کردہ سارا ریکارڈ کھولا اور دیکھنے کے بعد شہباز شریف اوراہلخانہ کو کلین چٹ دی ۔