12 سال کے طالب علموں کو ویکسی نیشن کارڈ کے بغیر داخلے کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔فائل فوٹو 
12 سال کے طالب علموں کو ویکسی نیشن کارڈ کے بغیر داخلے کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔فائل فوٹو 

پنجاب کے تعلیمی اداروں میں سردیوں کی چھٹیوں دو مرحلوں میں ہوں گی

لاہور:پنجاب حکومت نے تعلیمی اداروں میں سردیوں کی چھٹیوں سے متعلق نوٹیفکیشن لاہور ہائیکورٹ میں جمع کرادیا۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے جسٹس شاہد کریم کی عدالت میں تعلیمی اداروں میں سردیوں کی تعطیلات کے نوٹیفکیشن کے مطابق تعطیلات کو دو حصوں مٰیں تقسیم کیا گیا ۔

پہلے حصے میں پنجاب کے 24 اضلاع میں سردیوں کی چھٹیاں 23 دسمبر سے 6 جنوری تک ہوں گی جبکہ دوسرے فیز میں باقی 12 اضلاع میں 3 جنوری سے 13 جنوری تک چھٹیاں دی جائیں گی ۔

23 دسمبرسے 6 جنوری تک چھٹیوں والےاضلاع میں قصور،سیالکوٹ، نارووال،فیصل آباد،ساہیوال،گجرات،گوجرانوالہ،پاکپتن،شیخوپورہ، اوکاڑہ، وہاڑی، خانیوال، لاہور، خوشاب،حافظ آباد،ملتان،لودھراں، بہاولپور،بہاولنگر،سرگودھا،منڈی بہاؤالدین،ننکانہ اورجھنگ شامل ہیں ۔

3 سے 13 جنوری تک چھٹیوں والےاضلاع میں راجن پور، لیہ ،جہلم،میانوالی،اٹک،مظفر گڑھ،  چکوال،بھکر،راولپنڈی ، رحیم یارخان،ڈی جی خان اور چنیوٹ شامل ہیں ۔