مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدرایون فیلڈ کیس کی سماعت کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچ گئے۔فائل فوٹو
مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدرایون فیلڈ کیس کی سماعت کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچ گئے۔فائل فوٹو

 کیپٹن (ر) صفدر کے خلاف بغاوت کا مقدمہ خارج

پشاور: ہائی کورٹ نے  کیپٹن (ر) محمد صفدر کے خلاف بغاوت کا مقدمہ خارج کردیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پشاور ہائی کورٹ میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما  کیپٹن (ر) محمد صفدر اور دیگرکے خلاف غداری کیس کی سماعت ہوئی،عدالت نے محفوظ فیصلہ سنا دیا،جس میں عدالت نے کیپٹن (ر) محمد صفدر کے خلاف بغاوت کا مقدمہ خارج کردیا۔

فیصلہ سننے کے بعد کیپٹن (ر) صفدرکا کہنا تھا کہ میں تین سال پہلے یہاں عدالت آتا رہا، کسی نے انصاف دیکھنا ہے تو خیبرپختونخوا کے عدالت آئے، میں خیبرپختونخوا کی عدالت کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جہاں سے مجھے انصاف ملا۔