ڈھاکہ: بنگلہ دیش میں جمعہ کے روزایک مسافر بحری جہاز میں آگ لگنے سے 38 افراد ہلاک ہو گئے۔
مقامی پولیس چیف معین الاسلام نے بتایا کہ “تین منزلہ اوبیجان 10 میں دریا کے وسط میں آگ لگی ہم نے 32 لاشیں نکال لی ہیں۔ ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ ہو سکتا ہے۔ زیادہ ترافراد آگ لگنے اورکچھ دریا میں کودنے کے بعد ڈوبنے سے ہلاک ہوئے۔
انہوں نے بتایا کہ زخمی ہونے والے 100 افراد کو باریسل کے ہسپتالوں میں منتقل کردیا ہے۔ پولیس چیف کے مطابق آگ انجن روم میں لگی جس نے فیری کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
یہ واقعہ دارالحکومت ڈھاکہ سے 250 کلومیٹر (160 میل) جنوب میں واقع جنوبی دیہی قصبے جھکاکاٹھی کے قریب صبح سویرے پیش آیا۔
یہ حادثہ دریاؤں سے گزرنے والے نشیبی ڈیلٹا ملک میں اسی طرح کے واقعات کے سلسلے میں تازہ ترین تھا۔ ماہرین نے ناقص دیکھ بھال، شپ یارڈز میں حفاظتی معیارات میں کمی اور زیادہ ہجوم کو ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔