سی نگر:مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فورسز کی ریاستی دہشتگردی جاری ہے ، دو روز میں چھ معصوم کشمیریوں کو شہید کر دیا گیا ۔
کشمیر میڈیا سروس (کے ایم ایس) کے مطابق قابض فوج نے گزشتہ روز پلوامہ میں نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کرکے 2 نوجوانوں کو شہید کیا جب کہ آج اسلام آباد میں مزید ایک نوجوان کو شہید کردیا گیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج نے ضلع اسلام آباد میں کشمیری نوجوان کو محاصرے اورنام نہاد سرچ آپریشن کی آڑ میں شہیدکیا۔ کے ایم ایس کے مطابق مقبوضہ وادی میں انٹر نیٹ اورموبائل فون سروس معطل کی گئی ہیں ۔