نئی دہلی: بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں کورونا وائرس نے ایک بار پھر سے زور پکڑ لیا، حکام نے فوری طور پر تعلیمی ادارے بند کر دیے۔
بھارت مین کورونا کے چیلنجز سے نمٹنے کیلیے ریسٹورنٹس پر بھی 50 فیسد گنجائش کی پابندی عائد کر دی گئی ہے ۔ دوسری جانب برطانیہ میں سال نو کی آمد پر مزید پابندیاں عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ عالمی ادارہ صحت نے جرمنی میں کورونا وائرس کے تیزی سے جاری پھیلاؤ کے باعث جرمن حکومت سے پابندیاں سخت کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔