سری نگر۔مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشتگردی جاری ہے اور ضلع اننت ناگ میں 3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا گیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض بھارتی فوج نے سرچ آپریشن، محاصرے کی آڑ میں کشمیری نوجوانوں کو شہید کیا۔
گزشتہ روز ضلع کلگام میں بھی تین کشمیری نوجوانوں کو شہید کیا گیا تھا۔واضح رہے کہ مقبوضہ وادی میں کل سےاب تک شہید ہونے والے کشمیریوں کی تعداد 6 ہوگئی۔