عامر لیاقت کو تیز بخار کی وجہ سے ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔فائل فوٹو
عامر لیاقت کو تیز بخار کی وجہ سے ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔فائل فوٹو

عامر لیاقت حسین کی طبیعت ناساز۔ ہسپتال میں داخل

کراچی:پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)  کے رکنِ قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین کو طبیعت ناساز ہونے پر کراچی کے ساؤتھ سٹی ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

پی ٹی آئی ویمن ونگ کراچی کی انفارمیشن سیکریٹری فوزیہ صدیقی نے عامر لیاقت کی ہسپتال میں کھینچی گئی تصویرٹوئٹرپرشیئرکی ہے۔اس تصویر میں عامر لیاقت ہسپتال کے بیڈ پربے سدھ پڑے نظر آ رہے ہیں۔ فوزیہ صدیقی نے تصویر شیئرکرتے ہوئے کہا کہ ” دعائے صحت کی اپیل،ایم این اے ڈاکٹر عامر لیاقت حسین شدید علالت کے باعث نجی ہسپتال میں داخل ، اللہ پاک ڈاکٹرعامر لیاقت حسین کو صحت کاملہ عطا فرمائے آمین۔”

خیال رہے کہ اس سے قبل عامر لیاقت حسین کے آفیشل ٹوئٹراکاؤنٹ سے ٹویٹ کیا گیا تھا”عامر لیاقت حسین کی حالت تشویش ناک ساؤتھ سٹی اسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔” یہ واضح نہیں کہ انہیں کس بیماری کے باعث ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

واضح رہے کہ عامر لیاقت ان دنوں بول انٹرٹینمنٹ کیلیے بگ باس طرز کا پروگرام "بول ہاؤس” کر رہے ہیں۔ بول نیوز کا کہنا ہے کہ عامر لیاقت کو تیز بخار کی وجہ سے ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔