کراچی:ماڑی پورروڈ پر دستی بم حملے میں سادہ لباس پولیس اہلکارعمران شدید زخمی ہوگیا۔
دستی بم پھٹنے سے پولیس اہلکار کے ایک ہاتھ کی انگلیاں شدید متاثر ہوئیں جب کہ گھٹنے پر بھی زخم آئے، پولیس اہلکارنے اپنے ابتدائی بیان میں بتایا کہ نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے میری جانب کچھ پھینکا تھا جو اندھیرے کی وجہ سے سمجھ نہیں آیا کہ کیا چیز ہے اور جیسے ہی اسے دیکھنے کے لیے قریب گیا تو دستی بم پھٹ گیا۔
زخمی عمران کلا کوٹ پولیس کا اہلکارہے جسے فوری طبی امداد کے لیے سول اسپتال لے جایا گیا، پولیس کا کہنا ہے کہ زخمی اہلکارکے بیان کی مزید تصدیق کے لیے جائے وقوعہ پربم ڈسپوزل اسکواڈ سے بھی معائنہ کرایا جائیگا جبکہ واقعہ کی اطلاع پر سی ٹی ڈی اوررینجرز حکام بھی سول اسپتال پہنچے اور پولیس اہلکار سے معلومات حاصل کیں۔