بھارت کے ساتھ سفارتی تعلقات مکمل طور پر منقطع کردیے جائیں۔فائل فوٹو
بھارت کے ساتھ سفارتی تعلقات مکمل طور پر منقطع کردیے جائیں۔فائل فوٹو

خیبرپختونخوا اسمبلی میں صوبہ ہزارہ سمیت نئے انتظامی یونٹس بنانے کی قرارداد منظورکرلی

پشاور:خیبرپختونخوا اسمبلی میں صوبہ ہزارہ سمیت نئے انتظامی یونٹس بنانے کی قرارداد منظورکرلی ‏گئی۔ تفصیلات کے مطابق صوبہ ہزارہ سمیت نئے انتظامی یونٹس کی مشترکہ قرارداد ن لیگ کے پارلیمانی ‏لیڈر سردار یوسف نے پیش کی۔

قرارداد میں کہا گیا ہے کہ صوبائی اسمبلی نے 2014 میں بھی ہزارہ کی قرارداد متفقہ طورپرمنظور‏کی تھی لہذٰا وفاقی حکومت صوبہ ہزارہ کیلیے آئینی ترمیمی بل قومی اسمبلی میں پیش کرے۔قرارداد پر رائے شماری کے دوران اے این پی کے اراکین نےمخالفت کی جس کے بعد کورم ٹوٹنے ‏پر اجلاس جمعہ تک ملتوی کر دیا گیا۔