نیویارک:عالمی ادارہ صحت ( ڈبلیو ایچ او) نے تنبیہ جاری کی ہے جس میں کہا گیا کہ اومی کرون کو ہلکا نہ لیا جائے ،اس کا پھیلاؤ بہت تیزی سے ہو رہا ہے جبکہ ویکسین کی تقسیم کا عمل بہت سست ہے ۔
عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ڈاکٹر ٹیڈروس نے کہا کہ ویکسین کے سست عمل کے باعث رواں سال جولائی تک 109 ممالک ویکسین کے ہدف سے محروم رہ جانے کے امکانات ہیں ۔
دوسری جانب دنیا بھر میں کورونا کے تباہی مچانے کا عمل جاری ہے ، کورونا کے مجموعی کیسز کی تعداد 30 کروڑ 32 سے تجاوزکرگئی ہے جبکہ مرنے والوں کی تعداد 54 ہزار 88 ہزار سے زائد ہے ۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں امریکہ میں 7 لاکھ سے زائد کیسز اور 1802 اموات رپورٹ ہوئیں ، برطانیہ میں ایک لاکھ 94 ہزار سے زائد نئے کیسز سامنے آئے جبکہ 343 افراد ہلاک ہوئے ۔
فرانس میں 24 گھنٹوں میں 3 لاکھ 32 ہزار کورونا کیسز رپورٹ ہوے ، جرمنی میں 33 ہزار سے زائد کیسز سامنے آئے جبکہ 431 افراد کورونا کی بھینٹ چڑھے ، روس میں 15 ہزار772 کیسزاور 828 اموات ہوئیں ۔