کراچی:قومی ادارہ امراض قلب کے جونیئرعملے نے اپنے مطالبات کے حق میں او پی ڈی کا بائیکاٹ جاری ہے۔اسپتال کے عملے نے ہیلتھ الاوئنس، کرونا الاؤنس اور مستقل نہ کیے جانے کے خلاف احتجاج کیا اوراو پی ڈی میں کام بند کردیا، جس سے اسپتال آنے والے مریض داد رسی سے محروم رہے۔
ملازمین کے احتجاج کے باعث تمام شعبہ جات میں کام ٹھپ ہوگیا، این آئی سی وی ڈی احتجاجی ملازمین کاکہنا تھا کہ عارضی ملازمین کو مستقل کیاجائے اور ملازمین کو ہیلتھ پروفیشنل الاؤنس،بقایا جات ادا کیے جائیں۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رہے گا،اس حوالے سے اسپتال کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر ندیم قمرکے مطابق ملازمین کا احتجاج ناجائز ہے جیسے ہی سندھ حکومت فنڈز فراہم کرے گی، واجبات ادا کردیے جائیں گے۔