اسلام آباد:وزارت قانون نے جسٹس عمرعطا بندیال کی بطور چیف جسٹس تعیناتی کی سمری تیارکرلی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق وزارت قانون نے جسٹس عمرعطا بندیال کی بطور نئے چیف جسٹس آف پاکستان تعیناتی کے لیے سمری تیارکرلی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکریٹری وزارت قانون و انصاف نے سمری منظوری کے لیے ایوان صدر بھی ارسال کردی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ صدر مملکت عارف علوی جسٹس عمرعطا بندیال کی بطور چیف جسٹس تعیناتی کی منظوری دیں گے، ان کی منظوری کے بعد وزارت قانون و انصاف نوٹیفکیشن جاری کرے گی۔
واضح رہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزاراحمد یکم فروری کو ریٹائر ہوجائیں گے، جسٹس عمر عطا بندیال بطور چیف جسٹس آف پاکستان عہدے کا حلف 2 فروری کو اٹھائیں گے۔