کیس انسداد دہشتگردی عدالت سے سیشن عدالت منتقل کر دیا گیا ہے۔فائل فوٹو
کیس انسداد دہشتگردی عدالت سے سیشن عدالت منتقل کر دیا گیا ہے۔فائل فوٹو

ناظم جوکھیو قتل کیس۔ملزمان عبوری ضمانت منسوخ ہونے پرعدالت سے فرار

کراچی:ناظم جوکھیو قتل کیس کے نامزد پانچوں ملزم عبوری ضمانت منسوخ ہونے پر احاطہ عدالت سے فرار ہو گئے ، پولیس فرار ہوتے ملزمان کا بھاگتے دیکھتی رہی ۔

نجی ٹی وی کے مطابق ناظم جوکھیو قتل کیس میں نامزد ملزمان کی عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملیر کی عدالت میں ہوئی ،عدالت نے ریمارک دیے کہ مقدمہ دہشتگردی کے زمرے میں آتا ہے اور دہشت گردی کا کیس سننےکا اختیار ماڈل کورٹ کو نہیں۔

ملزمان کے وکیل نے دلائل میں کہا کہ مقدمہ میں دہشتگردی کی دفعات کا ذکر نہیں ۔ عدالت نے ملزموں کی عبوری ضمانت خارج کردی جس کے بعد ملزمان سلیم سالار، محمد سومار ، محمد اسحاق ، دودو خان اور محمد خان احاطہ عدالت سے فرار ہو گئے ۔