لتا منگیشکر نے 1942 میں 13 سال کی عمرمیں کیریئرکاآغازکیا، انہیں "سروں کی ملکہ"بھی کہاجاتاتھا۔فائل فوٹو
لتا منگیشکر نے 1942 میں 13 سال کی عمرمیں کیریئرکاآغازکیا، انہیں "سروں کی ملکہ"بھی کہاجاتاتھا۔فائل فوٹو

بھارتی گلوکارہ لتا منگیشکرکو نمونیہ ہو گیا

ممبئی :بھارتی گلوکارہ لتا منگیشکرکا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد ان میں نمونیا کی تشخیص بھی ہوئی ہے، لتا منگیشکرکی بھانجی نے عوام سے ان کی جلد صحت یابی اور زندگی کی دعا کرنے کی اپیل کی ہے۔

بھارتی ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ لتا کو آئی سی یو میں رکھا گیا ہے، جہاں کورونا کے ساتھ نمونیا کا علاج بھی کیا جارہا ہے، ان کا کہنا تھا کہ انہیں 10 سے 12 دن ہسپتال میں ہی رہنا ہو گا،عمر زیادہ ہونے کی وجہ سے صحت کی بحالی کو زیادہ وقت لگ سکتا ہے۔

یاد رہے بھارتی گلوکارہ کو 2019 میں بھی سانس کے مسئلے کی وجہ سے ہسپتال داخل کرایا گیا تھا۔ لتا نے گزشتہ سال ستمبر میں اپنی 92 ویں سالگرہ منائی تھی۔