لاہور:وزیر اعظم کے مشیر برائے داخلہ و احتساب شہزاد اکبرنے کہا کہ شہباز شریف کی منی لانڈرنگ کی تمام اپیلیں مسترد ہوگئی ہیں ، اب بینکنگ کورٹ نے عدالتی حدود کا تعین کردیا ہے ،اب اگلے مرحلے میں کیس اینٹی کرپشنعدالت میں جائے گا۔
نجی ٹی وی کے مطابق شہزاد اکبرنے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ منی لانڈرنگ کے معاملے میں بینکرزکے خلاف ثبوت نہیں ملے، بینکرزنے اکاؤنٹس شریف فیملی کی ایما پر کھولے، شہباز شریف کبھی کہتے ہیں کہ ہمارا کیس نیب کو بھیج دیں ، کبھی کہتے ہیں کہ نیب سےنکالا جائے ۔
شہزاد اکبر نے کہا کہ شہباز شریف کہتے ہیں کاروبار سے متعلق بیٹوں سے پوچھیں ، جناب رمضان شوگر ملز آپ کے بچوں نے یا آکسفورڈ والوں نےبنا کر نہیں دی ، یہ آپ نےبنائی ہے ، اسمبلی میں آپ گھنٹہ گھنٹہ بھاشن دیتے ہیں ، دنیا کی ہر بات کرتے ہیں لیکن سوالوں کا جواب نہیں دیتے ۔