لندن:امریکا میں جنسی زیادتی کے الزامات عائد ہونے کے بعد برطانوی شہزادے اینڈیو کو تمام شاہی اعزازات سے محروم کر دیا گیا۔
بیکھنگم پیلس کے جاری کردہ بیان میں تصدیق کی گئی کہ شہزادے اینڈریو سے تمام عسکری اعزازات اور شاہی مرتبے واپس لے لیے گئے جس کےبعد یہ اعزازات ملکہ کو واپس چلے گئے، ملکہ برطانیہ کی منظوری کے بعد شہزادے کو شاہی اعزازات سے محروم کیا گیا۔
دوسری جانب امریکہ میں ڈسٹرکٹ جج نے کہا کہ برطانوی شہزادے کو امریکہ میں زیادتی کے مقدمے کا سامنا کرنا پڑے گا، یہ کیس قابل سماعت ہے ۔
واضح رہے کہ اینڈریو کے خلاف ورجینیا گیفرے نامی خاتون نے کیس دائرکیا ہے جس میں انہوں نے کہا کہ شہزادہ اینڈریو نے انہیں 2001 میں اس وقت زیادتی کا نشانہ بنایا جب وہ کمسن تھیں ۔