38نئے کیسزرپورٹ

ملک بھر میں کورونا سے مزید 7 افراد جاں بحق

اسلام آباد:ملک بھر میں کورونا کے حملے جاری، گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران مزید 7 افراد جاں بحق،4 ہزار340 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ۔

گزشتہ 24گھنٹوں میں کورونا کے مثبت کیسزکی شرح 8.71 فیصد رہی ،نیشنل کنٹرول اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی) کے مطابق ملک بھر میں 4 ہزار340 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے ۔

این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے مزید7 مریض انتقال کرگئے جس کے بعد پاکستان میں کورونا کے باعث اموات کی تعداد 29 ہزار 19 ہو گئی ۔گزشتہ 24 گھنٹےکےدوران 49 ہزار809 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جن میں چار ہزار340 مثبت کیسز سامنے آئے، ملک بھر میں کورونا کیسزکی تعداد 13 لاکھ 28ہزار487 ہو گئی ہے ۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد  میں گزشتہ 24 گھنٹے میں مثبت کیسزکے 10 اعشاریہ 75 فیصد ہو گئی ،گزشتہ 24 گھنٹے کےدوران اسلام آباد میں کورونا کے 443  کیسز رپورٹ ہوئے ۔

سندھ میں پانچ لاکھ دو ہزار500 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے، سات ہزار697 افراد جاں بحق ہوئے ۔ پنجاب میں چار لاکھ  53 ہزار 392 افراد کورونا سے متاثر ہوئے جبکہ 13 ہزار 90 افراد کا انتقال ہوا ۔

خیبرپختونخوا میں ایک لاکھ 82 ہزار311 افراد میں مہلک وائرس پایا گیا ، پانچ ہزار 960 افراد کا انتقال ہوا جبکہ 919 افراد زیر علاج ہیں ۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ایک لاکھ 11 ہزار 376 افراد کورونا سے متاثر ہوئے ، 969 کا انتقال ہوا جبکہ دو ہزار376 کیسزاب بھی موجود ہیں ۔

گلگت بلتستان میں 10 ہزار 445 افراد کورونا کا شکار ہوئے جبکہ 187 کورونا کی نذر ہوئے ۔15 اب بھی موت و حیات کی کشمکش میں مبتلا ہیں ۔ بلوچستان میں 33 ہزار 705 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ،367 کا انتقال ہوا جبکہ 61 زیر علاج ہیں ۔

آزاد جموں و کشمیر میں 34 ہزار 758 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے،749 زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ  64 مختلف ہسپتالوں میں  موجود ہیں ۔