نتائج کی تقریب پاکستان سینٹرل ھوموپیتک میڈیکل کالج میں منعقد کی جائے گی جس کے مہمان خصوصی وزیر برائے بورڈز و جامعات محمد اسماعیل راہو ہوں گے۔
نتائج کی تقریب پاکستان سینٹرل ھوموپیتک میڈیکل کالج میں منعقد کی جائے گی جس کے مہمان خصوصی وزیر برائے بورڈز و جامعات محمد اسماعیل راہو ہوں گے۔

جماعت نہم سائنس گروپ کے اسکروٹنی فارم جاری کرنے کا اعلان

کراچی:ثانوی تعلیمی بورڈ نے جماعت نہم سائنس گروپ کے اسکروٹنی فارم جاری کرنے کا اعلان کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے چیئرمین سید شرف علی شاہ کی خصوصی ہدایت پر ناظم امتحانات ظہیرالدین بھٹو نے سالانہ امتحانات 2021 جماعت نہم سائنس گروپ کے امتحانی نتائج کے اسکروٹنی فارم جاری کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ امتحانی نتائج سے مطمئن نہ ہونے والے طلبہ وطالبات 18جنوری سے 18فروری 2022ء تک اسکروٹنی فارم نیشنل بینک بورڈ آفس برانچ اور بورڈ سے متصل حبیب بینک، یونائیٹڈ بینک، عسکری کمرشل بینک اور بورڈ آفس بوتھ سے یہ فارم حاصل کرکے انہی بینکوں میں اپنے ایڈمٹ کارڈ کی کاپی فارم کے ساتھ لگا کر جمع کرا سکتے ہیں۔