چیکنگ کے دوران موٹرسائیکل پر سوار 2 دہشت گردوں نے اچانک اندھا دھند فائرنگ کردی۔فائل فوٹو
چیکنگ کے دوران موٹرسائیکل پر سوار 2 دہشت گردوں نے اچانک اندھا دھند فائرنگ کردی۔فائل فوٹو

اسلام آبادمیں فائرنگ سے اہلکار شہید۔2 دہشتگرد مارے گئے

اسلام آباد: تھانہ کراچی کمپنی کے علاقے میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا،دو دہشت گرد بھی مارے گئے۔

ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق پولیس اہلکار ناکہ جیلانیہ پر معمول کی چیکنگ پر مامور تھے، اس دوران موٹرسائیکل پر سوار 2 دہشت گردوں نے اچانک اندھا دھند فائرنگ کردی،انہوں نے بتایا کہ فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار شہید ہوگیا جبکہ پولیس اہلکاروں کی جواب کارروائی کے نتیجے میں دونوں دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔