ڈھاکا:لاپتہ بنگلہ دیشی اداکارہ رائمہ اسلام شمو کی بوری بند لاش برآمد ہوئی ۔
بین الاقوامی میڈیا کے مطابق بنگلہ دیشی اداکارہ کی بوری بند لاش ڈھاکا کے علاقے کیرانی گنج میں ایک پل کے قریب پائی گئی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ پیرکی صبح چند مقامی افراد نے انہیں علی پور پل کے قریب لاش ملنے کی اطلاع دی۔ لاش کو بہت بری طرح قتل کیا گیا تھا کیونکہ لاش پر زخموں کے بہت زیادہ نشانات تھے۔
لاش ملنے کے بعد پولیس نے اداکارہ کے شوہر شخاوت علی نوبل اوراس کے ڈرائیورکو پوچھ گچھ کے لیے حراست میں لے لیا۔
شخاوت نے اپنی بیوی کی گمشدگی کی رپورٹ کالا بگن پولیس سٹیشن میں درج کروائی تھی۔چند گھنٹوں کی پوچھ گچھ کے بعد اداکارہ رائمہ کےشوہرنے اپنی بیوی کے قتل کا اعتراف کرلیا۔ تاہم ابھی تک قتل کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے۔