ویلنگٹن: نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن نے کرونا کے باعث اپنی شادی کی تقریب ملتوی کردی, جیسنڈا آرڈرن کی شادی رواں سال موسم سرما میں ہونا تھی۔
نیوزی لینڈ کی وزیراعظم نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اس بات کی تصدیق کی کہ ٹیلی ویژن کے میزبان کلارک گیفورڈ کے ساتھ ان کی شادی آگے نہیں بڑھے گی۔
ایک صحافی نے ان سے سوال پوچھا کہ وہ اپنی شادی کی منسوخی کے بارے میں کیسا محسوس کرتی ہیں، جس پر آرڈرن نے جواب دیا کہ زندگی ایسی ہے، ہزاروں دوسرے نیوزی لینڈ کے باشندے جنہوں نے وبائی امراض سے بہت زیادہ تباہ کن اثرات محسوس کیے ہیں جن میں سے سب سے زیادہ نقصان کسی عزیز کے ساتھ نہ رہنا ہے جب وہ شدید بیمار ہوتے ہیں، یہ کسی بھی دکھ کو دور کر دے گا جس کا مجھے سامنا ہے.