دبئی:انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے قومی ٹیم کے کپتا ن بابراعظم کو’’ون ڈے کرکٹر آف دی ایئر‘‘ قرار دیدیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے چھ ون ڈے میچز میں 67.50 کی اوسط سے 405 رنز بنائے جن میں ان کی یادگار اننگز انگلینڈ کے خلاف 158 رنز کی تھی ۔
ایوارڈ جیتنے پر بابراعظم نے رد عمل جاری کرتے ہوئے کہا کہ پلیئر آف دی ایئر کا ایوارڈ جیتنا باعث مسرت ہے ، سپورٹ کرنے پر فینز اور ساتھی کھلاڑیوں کا شکریہ ادا کرتاہوں کیوں کہ سب کی سپورٹ کے بغیر یہ ممکن نہیں تھا ۔بابراعظم کا کہناتھا کہ انگلینڈ کے خلاف 158 رنز کی اننگزکیریئر کی یاد گر اننگز ہے ۔