حادثے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔فائل فوٹو
حادثے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔فائل فوٹو

امریکی جنگی طیارے کوحادثہ۔7 فوجی زخمی

واشنگٹن: امریکی جنگی طیارے کوبحری بیٹرپرلینڈنگ کےدوران حادثے کے نتیجے میں 7امریکی فوجی زخمی ہوگئے۔

امریکی بحریہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق امریکی جنگی طیارے ایف 35 سی کو بحری بیٹرے کارل ونسن پرلینڈنگ کے وقت حادثہ پیش آگیا جس کے نتیجے میں 7 فوجی اہلکارزخمی ہوگئے۔ طیارے کا پائلٹ بحفاظت نکلنے میں کامیاب ہوگیا۔ پائلٹ کو امریکی بحریہ کے ہیلی کاپٹرنے سمندرسے ریسکیو کیا۔ پائلٹ کی حالت تسلی بخش ہے۔

حادثے کا شکارطیارہ معمول کی پروازکے بعد بحری بیٹرے پرلینڈ کررہا تھا۔ حادثے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔