فی من چلغوزے کی قیمت 20 ہزار روپے کم ہو کر دو لاکھ 10 ہزار روپے ہوگئی۔فائل فوٹو
فی من چلغوزے کی قیمت 20 ہزار روپے کم ہو کر دو لاکھ 10 ہزار روپے ہوگئی۔فائل فوٹو

چلغوزے پرعائد ڈیوٹی ختم۔سستے ہو گئے

اسلام آباد:وفاقی حکومت نے سردیوں کے سب سے مہنگے خشک میوے چلغوزے پرعائد ڈیوٹی ختم کردی۔

اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی ) کی جانب سے چلغوزوں پرعائد 45 فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی ختم کرنے کی منظوری دی گئی جس کے بعد  وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے پریس کانفرنس میں اس کا اعلان کیا۔

چلغوزے پرعائد ڈیوٹی ختم ہونے  کے بعد اس کی فی کلو قیمت 5500 روپے فی کلو ہوگئی ہے۔ فی من چلغوزے کی قیمت 20 ہزار روپے کم ہو کر دو لاکھ 10 ہزار روپے ہوگئی ہے۔