اسلام آباد:ملک بھر میں مہلک کورونا وائرس کا قہر جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹے میں مزید 25 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ سات ہزار539 نئے کیسز سامنے آگئے ۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 63 ہزار 272 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے جن میں 7 ہزار 539 نئے کیسز سامنے آئے ۔ مثبت کیسزکی شرح 11.91 فیصد رہی ۔ ملک میں اب تک کورونا کے مجموعی کیسز کی تعداد 13 لاکھ 93 ہزار 887 ہو گئی ہے ۔
این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں ایک ہزار 240 کورونا کیسز کی حالت تشویشناک ہے جبکہ 12 لاکھ 72 ہزار871 افراد مہلک وائرس کو شکست دے چکے ہیں ۔
سندھ میں اب تک پانچ ہزار 33 ہزار 496 افراد ، پنجاب میں چار لاکھ 69 ہزار 540 ، خیبرپختونخوا میں ایک لاکھ 87 ہزار 983 ، وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ایک لاکھ 22 ہزار 98 ، بلوچستان میں 34 ہزار 131 ، آزاد جموں کشمیر میں 36 ہزار 82 جبکہ گلگت بلتستان مین 10 ہزار 557 افراد مہلک وائرس سے متاثر ہوئے ۔
Statistics 27 Jan 22:
Total Tests in Last 24 Hours: 63,272
Positive Cases: 7539
Positivity %: 11.91%
Deaths :25
Patients on Critical Care: 1240— NCOC (@OfficialNcoc) January 27, 2022