کراچی: سینٹری انسپکٹر لیاقت آباد ٹاؤن ارشد علیم نے شاہ فیصل فٹ بال کلب ناظم آباد کے گراؤنڈ ہیپی ڈیل اسکول گرائونڈ ناظم آباد نمبر4 کا دورہ کیا۔
شاہ فیصل کلب کے صدرلالہ اورنگزیب، سابق فٹ بالرآگل، بشیر خان، یونس خان، قاسم، حمزہ نواز، احسان اوردیگرکھلاڑیوں سے ملاقات کی۔
شاہ فیصل کلب کے صدرلالہ اورنگزیب نے ارشد علیم کو گراؤنڈ کے مسائل سے آگاہ کیا۔ جن میں کچرے کے ڈھیر،جھاڑیوں کی صفائی شامل ہیں۔ارشد علیم نے تمام مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔