علی امین گنڈاپور کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر نوٹس جاری

ڈی آئی خان:الیکشن کمیشن نے  وفاقی وزیر برائے امور کشمیر اور گلگت بلتستان علی امین گنڈاپور کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر نوٹس جاری کر دیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق کوئی بھی حکومتی وزیر بلدیاتی انتخابات کی مہم میں حصہ نہیں لے سکتا ہے، 13 فروری تک علی امین گنڈاپور کو ڈی آئی خان میں سیاسی سرگرمیوں سے دور رہنے کی ہدایت کی گئی تھی۔

واضح رہے کہ اے این پی امیدوارعمر خطاب کے قتل کے بعد سٹی میئر پر انتخابات ملتوی ہوگئے تھے۔