کراچی: اسلام آباد یونائیٹڈ نے اپنے پہلے میچ میں پشاور زلمی کو آئوٹ کلاس کر دیا،پشاور زلمی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 169 رنز کا ہدف دیا تھا جو اوپنرکی عمدہ بیٹنگ کی بدولت با آسانی حاصل کرلیا گیا،پال اسٹرنگ57رنز بنا کرrn آئوٹ ہوئے۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے ٹاس جیت کر پہلے پشاور زلمی کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ پشاور زلمی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 6 کھلاڑیوں کے نقصان پر 168 رنز بنائے۔
پشاور زلمی کی جانب سے ٹام کوہلر اور یاسر خان نے اننگزکا آغاز کیا تاہم ٹام کوہلر کوئی رن بنائے بغیر ہی صفر پر آؤٹ ہو گئے۔ جس کے بعد حیدرعلی آئے اور یاسر خان کے ساتھ مل کر اسکور بورڈ کو آگے بڑھایا تاہم 26 کے مجموعی اسکور پر یاسر خان بھی 14 رنز بنا کر شاداب خان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔
نئے آنے والے بیٹسمین حسین طلعت بھی صرف 2 رنز بنا کر واپس پویلین لوٹ گئے۔ حیدرعلی بھی 15 رنز بنانے کے بعد اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان کا شکار بنے۔
نئے آنے والے بیٹسمین شعیب ملک نے شرفانے ردرفورڈ کے ساتھ مل کراسکور بورڈ کو آگے بڑھایا لیکن شعیب ملک بھی 25 رنز پر محمد وسیم کے بال پرکیچ آؤٹ ہو گئے۔ بین کٹنگ 26 رنز بنا کر حسن علی کی بال پر بولڈ ہوئے۔
ردرفورڈ نے سب اچھی بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 70 رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ رہے۔